شہر میں جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے کراچی پولیس کی زیرصدارت اہم اجلاس

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے، کراچی پولیس چیف


ویب ڈیسک June 08, 2022
جاویدعالم اوڈھو۰فوٹو فائل

LONDON: کراچی کے نئے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی پر قابو کیلئے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ازخود اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کے بعد نئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی پر قابو پانے سے متعلق کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جاوید عالم کو جرائم کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران کراچی پولیس چیف نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو وہ مستقل بنیادوں پر از خود اسنیپ چیکنگ کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مربوط پولیس پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ اور پیشہ وارانہ تفتیش کے ذریعے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے چوری و چھینی گئیں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو مشترکہ اسنیپ چیکنگ کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔

اجلاس کے دوران کراچی پولیس چیف نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، اسکے سدباب کے لیے منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھا جائے اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انھیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے باور کرایا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں