دل کو دورے سے پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنے والا حیاتیاتی جیل تیار

سائنس دانوں کی جانب سے تیار کردہ جیل کو براہ راست دھڑکتے دل میں ڈالا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک June 09, 2022
یہ جیل امائینو ایسڈز سے بنا ہے جس کو پیپٹائڈز کہا جاتا ہے

سائنس دانوں نے ایک ایسا بائیو ڈیگریڈ ایبل(حل پزیر) جیل تیار کیا ہے جو دل کو دورہ پڑنے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو صحیح کر سکے گا۔

کسی بھی چیز کے بائیو ڈیگریڈ ایبل ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ شے بیکٹیریا یا دیگر حیاتیاتی اجزا کی باعث ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک جیل تیار کیا ہے جس کو براہ راست دھڑکتے دل میں ڈالا جاسکتا ہے۔یہ جیل اندر ڈالے گئے خلیوں کو ایک جگہ رکھنے کا کام کرتا ہے تاکہ نئے ٹشو بن سکیں۔

ماضی میں جب دل بند ہونے کے خطرات کو کم کرنے کی بابت دل میں خلیوں کو ڈالا جاتا تھاتو صرف 1 فی صد خلیے اپنی جگہ پر باقی رہتے تھے۔

یہ جیل امائینو ایسڈز سے بنا ہے جس کو پیپٹائڈز کہا جاتا ہے۔ یہ وہ بنیادی عنصر ہے جو پروٹین بناتا ہے۔

یہ جیل دباؤ کے اندر مائع کی طرح رہتا ہے جو اس کو دل میں ڈالنے کی بہترین شکل ہوتی ہے اور پھر یہ پیپٹائڈز دوبارہ ترتیب میں آکر اس کو ٹھوس بناتے ہیں اور اس طریقے سے خلیے اپنی جگہ پر رہتے ہیں۔

کامیاب نتائج کے لیے اندر ڈالے گئے خلیوں کو نیا ٹشو بنانے کے لیے بہتر خون کا بہاؤ اہم ہوتا ہے۔

ٹیکنالوجی کی کامیابی ثابت کرنے کے لیے محققین نے یہ بتایا کہ یہ جیل دل کے عام سے ٹِشو کی نمو میں مدددے سکتا ہے۔

سائنس دانوں کی جانب سے اس مرہم کو صحت مند چوہوں پر بھی آزمایاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں