شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق
ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی جو کسی کام کے سلسلے میں کار پر شہر سے باہر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔