اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب

ملزمان نے اس سے قبل بھی اسپتال سے بچہ اغواء کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے,پولیس


ویب ڈیسک June 09, 2022
قصور میں کارروائی کے بعد بچے کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا، پولیس

جنرل اسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو قصور سے بازیاب کرالیا گیا، ملزمان نے اس سے قبل بھی اسپتال سے بچہ اغواء کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہناتھا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے نومولود بچے کی اغواء کار خاتون کو خاوند اور سہولت کار سمیت گرفتار کر لیاہے، گرفتار ملزمان میں حفیظ اورنگزیب اس کی بیوی فوزیہ اورسہولت کار عبدالسبحان شامل ہیں،ملزم حفیط پہلے سے پولیس ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ فوزیہ صبح4بجے اپنے شوہر کے ساتھ جنرل ہسپتال گئی اور اولاد نہ ہونے کے بہانے سے بچے کو پیار کرنے کا ڈرامہ کیا اور بچے کے لے کر رفو چکر ہو گئی، عمران کشور کے مطابق دوں میاں بیوی چار سال سے بچے کی تلاش میں تھے اور اس سے قبل بھی بچہ اغواء کرنے کی کوشش کر چکے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں