ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرچیزیں نہیں چل سکتیں چوہدری پرویزالہٰی

عمران خان کے اتحادی ہیں غلام نہیں جو غلط کوبھی صحیح کہہ دیں، چوہدری پرویز الہٰی


ویب ڈیسک June 10, 2022
مسلم لیگ(ق) میں کوئی اختلاف نہیں،چوہدری پرویز الہٰی:فوٹو:فائل

کراچی: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں چیزیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیرنہیں چل سکتیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں کہتی تو ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ دخل نہ دے لیکن جب تک وہ سب کو مل کربٹھائیں گے نہیں تو چئیرمین نیب یا الیکشن کمشنرکیسے اورکون لگائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اتحادی ہیں ان کے غلام نہیں کہ غلط کو بھی صحیح کہہ دیں۔ہم کھل کرکہتے ہیں کہ یہ غلط ہے اسے ٹھیک کرلو۔عمران خان 2018 سے پہلے تک شوقیہ سیاست کررہے تھے پھرتھوڑے مارجن اوراتحادیوں کی مدد سے انہوں نے وفاق اورپنجاب میں حکومت بنائی۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم کسی پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کررہے اور نہ ہی کوئی کہیں جارہا ہے۔ جوپارٹی فیصلہ کرے گی ویسا ہی ہوگا۔ ہم آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں