ناخلف بیٹے کے ہاتھوں پیڑول چھڑک کر جلائی جانے والی ماں دم توڑ گئی

مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 11, 2022
بیٹے نے والدین کو آگ لگادی۔ فوٹو فائل

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں پیڑول چھڑک کر جلائی جانے والی ماں دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق والدہ مسماتہ رفعت اور والد شبیر احمد کو سگے بیٹے وسیم نے گھریلو جھگڑے پر پیڑول چھڑک کر آگ لگادی تھی جسکا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا۔

دونوں زخمی والدین کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے، جہاں والدہ رفعت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ شبیر احمد کا علاج جاری ہے جنکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ناخلف بیٹے نے والدین پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ایس ایچ او تھانہ دھمیال کا کہنا ہے کہ ناخلف بیٹے وسیم کو عدالت میں پیش کرکے 4 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں