عدت میں بیٹھی 60 سالہ خاتون کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

واردات کے بعد ملزم طلائی زیورات اور جنریٹر چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا,پولیس


ویب ڈیسک June 11, 2022
ملزم نے دوران تفتیش درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا،پولیس،فوٹو:فائل

سی آئی اے پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے عدت میں بیٹھی ہوئی 60 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے عارف عزیز کے مطابق چند دن قبل سرجانی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 60 سالہ خاتون کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا، واردات کے بعد ملزم طلائی زیورات اور جنریٹر چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل اور چوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا تھا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق 11 جون کو خفیہ اطلاع پر مقتولہ کے قتل میں ملوث ملزم کو سرجانی ٹاون سے گرفتار کر لیا ، ملزم جنریٹر فروخت کررہا تھا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان پر چھاپہ مارکر ملزم ارشد علی کو گرفتار کرکے جنریٹر برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ضعیف العمر خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنریٹر چوری کررہا تھا کہ اچانک خاتون نے اسے دیکھ لیا جس پر ملزم نے خاتون کو گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد گھر سے جنرنیٹر اور طلائی زیورات چوری کئے اور فرار ہوگیا، ملزم نے دوران تفتیش درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں