اگر انتخابات نہیں کرائے گئے تو سارا ملبہ نیوٹرلز پر گرے گا عمران خان

بارودی سرنگیں ہم نے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن 2018 میں لگا کر گئی تھی اور اب بھی لگا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 11, 2022
—فائل فوٹو

SHANGHAI: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا، صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے انتخابات ہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو سارا ملبہ نیوٹرلز پر گرے گا۔

انہوں نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہماری حکومت میں ملک بالکل ٹھیک جارہا تھا اور یہی بات نیوٹرلز کو بھی بتاتے رہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی سے بیرونی دنیا کا سارا اعتماد جاتا رہا ہے، وفاقی بجٹ دراصل چند ماہ کا بجٹ دیا ہے ناں کہ ڈیڑھ سال کا، اصل مسئلہ کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ کا ہے۔

مزید پڑھیے: حکومت پیٹرول مزید 35 روپے فی لیٹر مہنگا کرے گی، شوکت ترین

انہوں نے کہا کہ 3 برس مہنگائی کا رونا رویا جاتا رہا اب ثابت ہو گیا ہے کہ ان میں کوئی اہلیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم پر قرضے لینے کا الزام بھی غلط ہے، ہم نے باون ارب ڈالر قرضہ لے کر آڑتیس ارب ڈالر واپس کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہم بہت نیچے لے آئے تھے، بارودی سرنگیں ہم نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) 2018 میں بھی لگا کر گئی تھی اور اب بھی لگا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں