افغان طالبان ٹی ٹی پی سے متعلق سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلیے پیپلزپارٹی کی کمیٹی قائم

گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں حالیہ پیشرفت کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا


ویب ڈیسک June 12, 2022
تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت پر سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملے کو اٹھانے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بننے والی تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ افغانستان سے متعلق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کیے جائیں، پیپلز پارٹی

گزشتہ روز زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمان کو وہ پہلا اور واحد فورم قرار دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا جہاں ایسے موضوعات پر بحث کی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں