جعلی ٹکٹ کے حامل شائقین اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے

اصل ٹکٹوں والے پریشان، اکثر واپس لوٹ گئے، بلیک پرٹکٹ کھلے عام فروخت


Numainda Express June 13, 2022
چھڑکاؤ نہ ہونے سے میچ کے دوران راستوں اور اسٹیڈیم میں گرد اڑتی رہی ۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: ملتان انتظامیہ ودیگر متعلقہ ادارے جعلی وبلیک میں ٹکٹوں کی خرید وفروخت روکنے میں مکمل ناکام رہی جب کہ جعلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے۔

تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کرنے والوں نے حد کردی، جعلی ٹکٹیں لینے والوں کو ھدایت تھی کہ وہ رش کے ٹائم اسٹیڈیم میں داخل ہوں تاکہ ان کی ٹکٹوں کی اسکیننگ ھی نہ ھو سکے اور ایسا ہی ہوا جب رش بڑھا تو عملے نے اسکیننگ بند کردی جس کی وجہ سے جعلی ٹکٹوں والے ہزاروں کی تعداد میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے مغرب کے بعد جب اصلی ٹکٹوں والے اسٹیڈیم پہنچے تو انہیں اندر داخلے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی ٹکٹوں والے دھکم پیل کے بعد انتظامیہ کو کوستے ھوئے واپس چلے گئے۔

دوسری طرف ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی عروج پر رھا، بلیک پر ٹکٹ بیچنے والے کھلے عام شائقین کو لوٹتے رہے، روڈز اور اسٹیڈیم کے اندر وباھر چھڑکاؤ نہ ھونے کی وجہ سے سارے میچ میں میں گرد اڑتی رھی جب آندھی آئی تو فضا شدید گرد آلود ہو گئی۔آندھی ختم ہونے کے بعد بھی اسٹیڈیم و روٹس مسلسل گرد آلود رھے جس سے شائقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں