فیصل آباد میں 3 بہن بھائیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 7 مارچ 2014
مقتوول بچوں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مقتوول بچوں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

فیصل آباد: تحصیل تاندلیانوالا میں 3 یتیم بہن بھائیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالا کے علاقے 421 گ ب میں 2 بھائی اور ایک بہن اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انھیں تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا۔ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے، مقتول بچوں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کے رشتہ دار الیاس کا کہنا تھا کہ جب معمول کے مطابق آج صبح وہ بچوں کے گھر پہنچا تو دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑ کر اندر گیا تو تینوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر تو واقعہ جائیداد کا تنازعہ معلوم ہوتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں 3 بہن بھائیوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے تفصیلات طلب کر لی ہیں، وزیراعلی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔