تھر کے قحط زدگان کی مدد کے لئے حکومت نظر نہیں آ رہی، الطاف حسین

ویب ڈیسک  جمعـء 7 مارچ 2014
ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ٹیمیں غذائی اجناس کے ساتھ تھر روانہ کر دی گئی ہیں، الطاف حسین۔  فوٹو: فائل

ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ٹیمیں غذائی اجناس کے ساتھ تھر روانہ کر دی گئی ہیں، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھر کے قحط زدگان کی مدد کرنی چاہیئے لیکن قحط زدہ لوگوں کی مدد کے لئے صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔

لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھر کے قحط زدگان کی مدد کرنی چاہیئے لیکن صوبائی حکومت کے اقدامات کہیئں نظر نہیں آ رہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کا بنیادی مقصد ہی خلق خدا کی خدمت ہے، حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، زمینی حادثات اور قدرتی آفات میں لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے، ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ٹیمیں غذائی اجناس کے ساتھ تھر روانہ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تھر میں تھر میں قحط سالی اور صوبائی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 32 بچے اور سیکڑوں جانور مر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔