- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
ذہنی دباؤ کینسر اور دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق

تحقیق کے مطابق روز مرّہ کے حالات یا نوکری کے حوالے سے ذہن پر پڑنے والا دباؤ قوتِ مدافعت کو کمزور کرنے میں تیزی لاتا ہے
لاس اینجلس: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرّہ کے حالات یا کام کی جگہ کے حوالے سے ذہن پر پڑنے والا دباؤ قوتِ مدافعت کو کمزور کرنے میں تیزی لاتا ہے، جو ممکنہ طور پر کسی بھی شخص میں کینسر اور امراضِ قلب کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔
پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بڑھتی عمر کے متلعق صحت کے معاملات متعلق بتایا گیا۔
جیسے جیسے لوگوں کی عمر بڑھتی ہے قوتِ مدافعت قدرتی طور پر ڈرامائی انداز میں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ جس سے جسم میں موجود خلیوں کی بیرونی بیکٹیریا یا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور بیماریوں خطرہ بڑھتا جاتا ہے۔
اس تحقیق میں یونیورسٹی آف مِشیگن میں کیے جانے والے ایک مطالعے کو استعمال کیا گیا جس میں مختلف اقسام کی سماجی دباؤ کی پیمائش کی گئی تھی۔
مطالعے میں شریک 5774 بالغ العمر افراد جن کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی ان سے سماجی دباؤ کے تجربات کے متلعق سوالات پوچھے گئے۔
اس کے بعد ان کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا اور جو لوگ زیادہ ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے ان کی قوت مدافعت کمزور دیکھی گئی، جو ان میں کینسر اور دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا رہی تھی۔
یورنیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا کے پوسٹ ڈاکٹرل اسکالر اور تحقیق کے رہنما مصنف ایرک کلوپیک کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے دنیا میں بزرگ افراد کی عمر بڑھ رہی ہے، عمر کے متعلق صحت کے مسائل کو سمجھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق قوتِ مدافعت کی بڑھتی عمر میں ملوث نظام کو واضح کرنے میں مدد دے گی۔
دباؤ کے نتیجے میں مذکورہ بالا امراض کے علاوہ دمہ، موٹاپا، ذیا بیطس، سر درد، ڈپریشن، پیٹ کے مسائل، الزائمر، عمر کا تیزی سے بڑھنا اور قبل از وقت موت شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔