مظفر گڑھ میں رکشہ ڈرائیور کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں ایک ہفتے میں خاتون کے خلاف جنسی تشدد کا چوتھا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، تازہ واقعہ میں رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا ریپ کیا ہے۔   

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم ابھی تک فرار ہیں، احسان پور کی رہائشی متاثرہ لڑکی اپنے بچوں کے لیے وظیفہ لینے کے لیے مقامی ادارے کے لیے روانہ ہوئی تھی، خاتون نے محمد ظفر کی ملکیت والے رکشے میں سفر کیا تھا۔

اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ ڈرائیور اسے اپنی مطلوبہ منزل کے بجائے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ ایک ساتھی گھر کے باہر نگرانی کرتا رہا۔

پولیس نے متاثرہ کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ ضلع میں جنسی تشدد کا لگاتار چوتھا واقعہ درج کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ بدھ کے روز ایک 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے متاثرہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرنے کے بعد مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور واقعہ میں، سیر کے دوران ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے بھائی کو بھی قتل کر دیا جب مؤخر الذکر نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی طرح 13 مئی کی آدھی رات کو ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بچوں کے سامنے ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔