لاہور؛ بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 17 جون 2022
ملزمان متاثرہ نوجوان پر تشدد کررہے ہیں

ملزمان متاثرہ نوجوان پر تشدد کررہے ہیں

 لاہور: ہنجروال میں ملزمان نے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بہن کو آغوا کرلیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرنے کا افسوس ناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ملزم بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بشیر نعمان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد بہن نویرا کو اغوا کرکے لے گئے۔

bro-&-sis

بھائی پر تشدد اور بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کےلیے کوثر نامی خاتون نے تھانے میں درخواست میں دی تاہم پولیس نے درخواست اور فوٹیج کے سامنے ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا۔

خاتون کوثر کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان نعمان اپنی مغوی بہن کو عمران نامی شخص کے گھر کام کاج کی غرض سے چھوڑنے کےلیے جارہا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر حسن جاوید بھٹ نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد ہنجروال پولیس نے کوثر بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

Application

ڈی ایس پی سبزہ زار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم افضال بروقت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ایونسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، باقی ملزمان بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔