- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور؛ بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور: ہنجروال میں ملزمان نے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بہن کو آغوا کرلیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرنے کا افسوس ناک واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ملزم بشیر نے ساتھیوں کے ہمراہ نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بشیر نعمان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد بہن نویرا کو اغوا کرکے لے گئے۔
بھائی پر تشدد اور بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کےلیے کوثر نامی خاتون نے تھانے میں درخواست میں دی تاہم پولیس نے درخواست اور فوٹیج کے سامنے ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا۔
خاتون کوثر کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان نعمان اپنی مغوی بہن کو عمران نامی شخص کے گھر کام کاج کی غرض سے چھوڑنے کےلیے جارہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر حسن جاوید بھٹ نے واقعے کا نوٹس لیا جس کے بعد ہنجروال پولیس نے کوثر بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی ایس پی سبزہ زار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم افضال بروقت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ایونسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، باقی ملزمان بھی جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔