ہیروں کے نقوش والی ماحول دوست عمارت

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جون 2022
دونوں عمارتوں کی 250 میٹر بلندی ان کو ٹورونٹو کا ساتواں بلند ترین جبکہ کینیڈا کا 11 ویں بلند ترین ٹاور بناتے ہیں

دونوں عمارتوں کی 250 میٹر بلندی ان کو ٹورونٹو کا ساتواں بلند ترین جبکہ کینیڈا کا 11 ویں بلند ترین ٹاور بناتے ہیں

ٹورونٹو: وِلکنسن آئر نامی آرکیٹیکچر کمپنی نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ایک اور قابلِ دید عمارت مکمل کرلی۔ دفتروں کے لیے بنائی جانے والی یہ عمارت دو ٹاورز پر مشتمل ہے جس کے ظاہری حصے کی آرائش شیشوں کو ہیروں کی صورت لگا کر کی گئی ہے۔

81 بے اسٹریٹ نامی یہ عمارت وسطی ٹورونٹو میں تعمیر کی گئی ہے اور اس کی تکمیل2024 تک متوقع ہے، جس کے بعد اس کو اس کی مخالف سمت پر موجوداس جیسے ہی دوسرے ٹاور سے جوڑ دیا جائے گا۔

اس جدید عمارت کی آرائش شیشوں سے کی گئی ہے جس کا کُل رقبہ 4 لاکھ 80 ہزار 30 مربع فِٹ ہے اور اس میں8 ہزار 120 انفرادی شیشے کے فریم لگائے گئے ہیں اور ہر10 منزلوں کے بعد ہیرے کا نقش دہرایا گیا ہے تاکہ عمارت کے ظاہر کو نکھارا جاسکے۔

دونوں عمارتوں کی 250 میٹر بلندی ان کو ٹورونٹو کا ساتواں بلند ترین جبکہ کینیڈا کا 11 ویں بلند ترین ٹاور بناتے ہیں۔

اندرونی عمارت54 منزلوں پر مشتمل ہے جس کا زیادہ تر حصہ دفاتر کی صورت میں استعمال کیا جائے گا لیکن عمارت میں 18 ہزار 580مربع فِٹ کی جگہ ٹریڈنگ منزلوں کے ساتھ امینیٹی اسپیس، ریسٹورانٹ، ریٹیل اسپیس، کانفرنس فیسیلیٹی کے لیے مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عمارت کے پوڈیم میں نیا بس ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔

قابلِ دید بیرونی آرائش کے ساتھ یہ عمارت ماحول دوست بھی ہے۔ اس میں توانائی اور پانی کے کم استعمال کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔