دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جون 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: دعا زہرہ کیس میں لڑکی کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی  نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 ء کو دعا زہرہ کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

درخواست کے مطابق عدالت عالیہ کا فیصلہ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر سنایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرہ کی عمر 17 سال بتائی گئی ہےجب کہ  نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعائے زہرہ کی عمر 14 سال ہے۔ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے سپریم کورٹ سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔