سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کا قاتل ان کا لے پالک بیٹا نکلا

ویب ڈیسک  اتوار 19 جون 2022
ملزم نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ مل کر معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس (فوٹو : فائل)

ملزم نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ مل کر معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، پولیس (فوٹو : فائل)

لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کرنے والا انکا لے پالک بیٹا نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گزشتہ روز گولی مار کر قتل کرنے والا انکا لے پالک بیٹا فہد ہے جس نے معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم فہد پسند کی شادی کرنا چاہتا لیکن والدہ کے انکار پر اس نے مقتولہ کو گولی مار کر قتل کردیا، واقعہ کا مقدمہ دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ ملکر کرائم سین سے شواہد مٹانے کی کوشش کی، رضیہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے جس نے فہد سے تعلق قائم کر رکھا تھا جبکہ پولیس کو اپنے دیئے گئے بیان میں ملازمہ نے کہا کہ فہد پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ ہم دونوں نے وقوعہ سے پستول غائب کردیا تھا۔

گزشتہ روز پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لےپالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ ملازمہ کو بھی مقدمہ میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔