- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت میں 25فیصد کمی
کراچی: پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کراچی میں موٹر سائیکل سواروں نے اضافی پٹرول ڈلوانا محدود کر دیا۔
موٹر سائیکل سواروں کی رائے ہے کہ پٹرول اس وقت سونے کے پانی کی مانند ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور چوری کے واقعات بڑھنے کے پیش نظر لوگ اپنی موٹر سائیکلوں میں پٹرول لاک لگوا رہے ہیں ، پٹرول لاک کی فروخت30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ لوگ قریبی کاموں کو کرنے کیلیے موٹر سائیکل پر جانے کی بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کراچی میں متوسط ملازمت پیشہ سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے اور ذاتی کاروبار کرنے والوں کی سواری موٹر سائیکل ہے ۔ایکسپریس نے پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی اور مختلف موٹر سائیکل سے گفتگو کی ، جو درج ذیل ہے۔
موٹر سائیکل چلانے والے ایک شہری سید زوہیب علی نے بتایا کہ جب تک 150روپے لیٹر پٹرول تھا تو ہم باآسانی سفر کر لیتے تھے۔ اب اس قیمت میں جب مہنگائی عروج پر ہو اور پٹرول کی قیمت بہت بڑھ گئی ہو تو موٹر سائیکل استعمال کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے سیلز مین شارق طارق نے بتایا کہ پہلے میں دو لیٹر پٹرول سارا دن استعمال کرتا تھا ،جو 300 روپے میں آجاتا تھا۔ اب یہی خرچہ بڑھ کر 470 پر چلا گیا ہے اور ماہانہ 5100 روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ میری تنخواہ میں سے 40 فیصد اخراجات ٹرانسپورٹیشن اور گاڑی کی مرمت پر خرچ ہو رہے ہیں ، جو 60 فیصد تنخواہ بچتی ہے اس میں سے میں 40 فیصد گھر پر دیتا ہوں اور 20 فیصد ذاتی استعمال پر خرچ کرتا ہوں۔
الیکٹرک کی دکان پر کام کرنے والے ایک نوجوان فرقان احمد نے بتایا کہ میری تنخواہ 30 ہزار روپے ہے ، جس میں سے میں روز ایک لیٹر پٹرول 235کا ڈلواتا ہوں۔ ماہانہ 8 ہزار روپے ٹرانسپورٹیشن کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔ 22ہزار رروپے میں گھر کیسے چلاؤں؟
پرنٹنگ کے کاروبار سے منسلک سید عامر علی نے بتایا کہ مہنگا ہونے کے ساتھ موٹر سائیکل سوارو ں کو سب سے بڑا مسئلہ پٹرول چوری کا ہوتا ہے کیونکہ آئے روز ی یہ واقعات معمول کا حصہ ہیں کہ مختلف علاقوں میں فلیٹوں ، محلوں اور دیگر پارکنگ میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل کا پٹرول چوری کر لیتے ہیں۔
ایک پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے سیلز مین طیب احمد نے بتایا کہ جب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد نے پہلے کے مقابے میں اب اضافی پیٹرول ڈلوانا بند کر دیا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت میں ایک اندازے کے مطابق 20 سے 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔
موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے والے ایک دکاندار فراز نے بتایا کہ پٹرول مہنگا ہونے اور چوری پٹرول چوری کے واقعات بڑھنے کی وجہ سے اب لوگ اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول لاک لگ وا رہے ہیں۔ ایک موٹر سائیکل مکینک سید لئیق علی نے بتایا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے اب موٹر سائیکل سوار بلا ضرورت بائیک چلانے سے گریز کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔