- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
کراچی؛ خالی پلاٹ سے خاتون کی لاش اور چار سالہ بچی زندہ برآمد
کراچی: منگھوپیر کے علاقے ونگی گوٹھ میں ویران علاقے کے خالی پلاٹ سے خاتون کی لاش اور اس کے ساتھ چار سالہ بچی زندہ حالت میں برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر پر چوٹ کا نشان ہے، جو ممکنہ طور پر گولی لگنے کا بھی ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وضاحت ڈاکٹر کریں گے۔ لاش کے ساتھ ملنے والی چار، پانچ برس کی بچی قاتل کی نشان دہی کررہی ہے۔ کم عمری کی وجہ سے فوری طور پر کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جب کہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صبح گائے چرانے والوں نے روتی ہوئی بچی کو لاش کے پاس دیکھ کر اہل محلہ کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں پولیس اور فلاحی تنظیم کے نمائندے موقع پرپہنچ گئے۔پولیس کو اطلاع دینے والے شہری کے مطابق رات کے کسی پہرخاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ بظاہر خاتون کے چہرے اورجسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں۔
جائے وقوع پر پہنچنے والے فلاحی تنظیم کے رضاکارنے بتایا کہ بچی کی ایک ٹانگ لاش کے نیچے دبی ہوئی تھی اور وہ بلک بلک کر رو رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو سر پر گولی مارکرقتل کیا گیا ہے اور جائے وقوع سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ بچی کےمطابق مقتولہ اس کی ماں ہے، تاہم فوری طور پر مقتولہ کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس نے بچی کو فلاحی تنظیم کےچائلڈ ہوم منتقل کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔