15 سالہ لڑکے کو اغوا  اور بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 جون 2022
جنسی تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی سٹی (فوٹو فائل)

جنسی تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی سٹی (فوٹو فائل)

 لاہور: مصری شاہ کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان زبردستی لڑکے کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے، جہاں انہوں نے نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔  اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے درندہ صفت کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے ملزمان محبوب اور اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔