دوکروڑ سال پُرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت

ویب ڈیسک  منگل 21 جون 2022
یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنس دان 2007 سے نیروبی متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں

یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنس دان 2007 سے نیروبی متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں

نیروبی: محققین نے دیو ہیکل مگرمچھوں کی دو نئی اقسام دریافت کیں ہیں جو زمین پر 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زندہ تھیں۔

موجودہ مگرمچھ کی قسم بمشکل چار سے پانچ فِٹ لمبی ہوتی ہے لیکن دریافت ہونے مگرمچھوں کی اقسام کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی لمبائی 12 فِٹ تک تھی۔

امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنس دان 2007 سے نیروبی میں میوزیم آف کینیا میں متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں۔

تحقیق کے مصنف پروفیسر کرسٹوفر بروشو کا کہنا تھا کہ یہ وہ بڑے شکاری جانور ہیں جن سامنا ہمارے آبا و اجداد نے کیا۔ محققین کی جانب سے ان دونوں اقسام کی دریافت کا اعلان نے اس ماہ کے شروع میں جرنل انیٹمِکل ریکارڈ میں کیا۔

پروفیسر بروشو نے بتایا کہ دریافت ہونے والی اقسام آج کے مگرمچھوں کی طرح موقع پرست شکاری تھی۔ قدیم انسانوں کے لیے دریا میں جھک کر پانی پینا انتہائی خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جبڑے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بڑی مسکراہٹ رکھتے ہیں لیکن اگر انہیں موقع ملتا تو آپ کا پورا چہرہ نوچ ڈالتے۔

کِن یینگ قسم مشرقی افریقا کے وادی کے علاقے میں ابتدائی سے وسطی مائیوسین دور میں آباد ہوگی۔ یہ علاقہ آج کے دور کا کینیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔