بنگلور میں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت کی ویڈیو وائرل، بھارتی حکام کو شرمندگی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 جون 2022
شائقین کو اس وقت زیادہ کوفت ہوئی جب ٹپکتی چھت سے انھیں اسٹینڈز میں بیٹھنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

شائقین کو اس وقت زیادہ کوفت ہوئی جب ٹپکتی چھت سے انھیں اسٹینڈز میں بیٹھنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

بنگلور: اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی حکام کو شرمندگی کرنا پڑ گیا۔

جنوبی افریقہ سے پانچویں اور آخری ٹوئنٹی 20 کے موقع پر بنگلور کے ایم چناسوامی میں اسٹیڈیم کی ٹپکتی چھت کی تصاویرسامنے آگئیں، اس نے بھارتی بدانتظامی کو عیاں کردیا۔

اتوار کے روز بارش کے سبب 3.3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوپایا تھا، جس کے بعد میچ ختم کر دیا گیا، یوں سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، بارش سے شائقین کے ارمان بھی ٹھنڈے پڑگئے، ٹکٹ خرید کر گراؤنڈ آنے والے شائقین کو اس وقت زیادہ کوفت ہوئی جب ٹپکتی چھت سے انھیں اسٹینڈز میں بیٹھنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

اس موقع پر انھوں نے بھارتی بورڈ کے ساتھ ساتھ میزبان ریاستی باڈی کرناٹکا پر بھی غصے کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔