بہادر شہری کی ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر انہی پر فائرنگ

اسٹاف رپورٹر  منگل 21 جون 2022
مسلح ڈاکو اپنا اسلحہ اورموٹر سائیکل چھوڑکرفرار فوٹو:فائل

مسلح ڈاکو اپنا اسلحہ اورموٹر سائیکل چھوڑکرفرار فوٹو:فائل

 کراچی: پی آئی بی کالونی میں ڈاکوؤں کوشہریوں سے لوٹ مارمہنگی پڑھ گئی،واردات کے دوران ایک شہری نے مسلح ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کران ہی فائرنگ کردی،مسلح ڈاکو اپنا اسلحہ اورموٹر سائیکل چھوڑکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پی آئی بی کالونی میں2موٹرسائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ڈاکو مسجد و مدرسہ علوم القران کے سامنے کھڑی سوزوکی میں سواربزرگ سمیت 3شہریوں سے لوٹ مارکرنے کے لیے پہنچے اور اسلحہ تان کر کھڑے ہوئے تھے۔

سوزوکی کے عقبے حصے میں کھڑا شہری اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکوؤں پرجھپٹ پڑا اور اسلحہ چھین کراسی پر فائرنگ کردی۔

اسی دوران بزرگ شہری نے بھی ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی جبکہ سوزوکی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شہری نے گاڑی سے باہرنکل کرایک ڈاکو پرٹائرکھولنے کے لیے استعمال کیے جانے والے پانے سے حملہ کیا۔

شہری نے ڈاکوؤں پرتھپڑوں،گھوسوں کی برسات کردی اورقریب سے کئی فائربھی کیے لیکن ڈاکو محفوظ رہے ۔ ڈاکواپنا اسلحہ اورموٹرسائیکل چھوڑ کر جان بچاتے ہوئے پیدل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔