ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ، 239 مسافر ہلاک

اے ایف پی  ہفتہ 8 مارچ 2014
طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

کوالا لمپور: ملائیشیا کا دارالحکومت کوالا لمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والے طیارہ  ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے سے 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویتنام کی بحریہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ طیارے میں شامل مسافر اور عملے کے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔

ملائیشین حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے اڑی جسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6بجے بیجنگ پہنچنا تھا تاہم اڑنے کے 2 گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا، طیارے میں 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد شامل تھے۔ طیارے میں 153 چینی باشندوں سمیت، ملائشیا، انڈونیشا، امریکا، فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکرین، کینیڈا، روس، اٹلی، تائیوا، ہالینڈ اور آسٹریا کے شہری سوار تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔