خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان میں تھا،زلزلہ پیما مرکز:فوٹو:فائل

زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان میں تھا،زلزلہ پیما مرکز:فوٹو:فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

خیبرپختنوخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے۔ لکی مروت میں رات گئے زلزلے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  کاشف عالم مقامی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی تھا اورزلزلے کے وقت سویا ہوا تھا۔

پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان اورنوشہرہ  سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔