ایشیا کپ فائنل؛ بلے بازوں نے اپنا کام کردیا، اب فیلڈنگ میچ جتوا سکتی ہے، راشد لطیف

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 مارچ 2014
بلے بازوں نے اپنا کام پورا کر دیا اب یہ بالرز اور فیلڈرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیم کو جتوا کر ایشیا کپ کا فاتح بنا دیں، راشد لطیف فوٹو: فائل

بلے بازوں نے اپنا کام پورا کر دیا اب یہ بالرز اور فیلڈرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیم کو جتوا کر ایشیا کپ کا فاتح بنا دیں، راشد لطیف فوٹو: فائل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل میں بلے بازوں نے اپنا کام کردیا اب فیلڈنگ پاکستان کو میچ جتوا سکتی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘اسپورٹس آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بلے بازوں نے اننگ کا آغاز اچھا نہیں کیا لیکن اس کے بعد فواد عالم اور مصباح الحق ٹیم کا اسکور 140 تک لے گئے، فواد عالم حالات کے مطابق کھیلے اور پھر عمر اکمل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آخری 13 اوورز میں پاکستان نے 115 رنز بنائے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بلے بازوں نے اپنا کام پورا کر دیا اب یہ بالرز اور فیلڈرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیم کو جتوا کر ایشیا کپ کا فاتح بنا دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔