گلگت میں کراچی کے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

آزاد کشمیر: گلگت کے رحیم آباد میں موڑ کاٹتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیر و تفریح کیلئے شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے والے سیاحوں کی گاڑی گلگت کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

ریکسیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پی ایچ کیو اور سٹی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 12 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔