تکذیبِ نکاح کیس:عدالت نے اداکارہ میرا کی اپیل خارج کردی

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چینلج کیا تھا(فائل فوٹو)

اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چینلج کیا تھا(فائل فوٹو)

 لاہور: اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل نہ پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔

عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چینلج کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔

اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے، یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔