خوبصورت چہرے: پاکستانی فنکاروں کے نام بھی عالمی فہرست میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فواد خان، عمران عباس، نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں(فائل فوٹو)

فواد خان، عمران عباس، نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں(فائل فوٹو)

لاس ویگاس: مشہور پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے پُرکشش ترین چہروں کی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں۔ امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فہرست میں 5 پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، مشہور اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

  • عائزہ خان

Pakistani Celebrities Make It To TC Candler’s Most Beautiful Faces List

  • عمران عباس

Pakistani Celebrities Make It To TC Candler’s Most Beautiful Faces List

  • نیلم منیر

Pakistani Celebrities Make It To TC Candler’s Most Beautiful Faces List

  • فواد خان

Pakistani Celebrities Make It To TC Candler’s Most Beautiful Faces List

  • سجل علی

Pakistani Celebrities Make It To TC Candler’s Most Beautiful Faces List

خیال رہے کہ دنیا بھر میں موجود افراد آن لائن ووٹنگ کے زریعے اپنے پسندیدہ خوبصورت چہروں کو منتخب کریں گے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔