- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کا پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف
- ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
- حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
- یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
- اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
- حادثے میں خاتون کی ہلاکت پر کار سوار پر 63 لاکھ روپے ہرجانہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
- شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- حمزہ شہباز کی لندن سے وطن واپسی مؤخر
- امریکا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- کراچی سے لاہور جانے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ختم کرنے درخواست مسترد
- کراچی سے حیدآباد جانے والی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 7 افراد لاپتہ
خلع کا کیس کرنے پر وکیل نے بیوی سمیت سسرالیوں پر فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی

فائرنگ کا واقعہ خلع کے مقدمے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس (فوٹو فائل)
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں داماد وکیل نے خلع کا کیس کرنے پر اہلیہ اور سسرالیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق گلستان جوہر بلاک 14 میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خلع کے مقدمہ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ منصور ایڈدوکیٹ نے خلع کے معاملے پر اپنی اہلیہ اور سسرال والوں پر فائرنگ کی اور بعد میں خودکو بھی گولی مار لی۔فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی اہلیہ 22 سالہ شاہزین، ساس 55 سالہ افشاں، 50 سالہ پھوپھو ساس، سسر 65 سالہ سہیل احمد زخمی ہوئے۔
منصور ایڈووکیٹ کی اہلیہ نے تشدد سے تنگ آکر خلع کا مقدمہ دائر کیا ہوا تھا، جسے واپس لینے کے لیے ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سسرال والوں کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹیلی گرافک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔ مقدمات واپس لینے کے اصرار اور سسرال والوں کے انکار پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی ملزم منصور ایڈووکیٹ کا بھائی اسے نجی اسپتال لے کر گیا، جہاں سر اور پیٹ میں گولیاں لگنے کے باعث اس کی حالت تشویش ناک تھی، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔