- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 212 روپے تک پہنچ گئی
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جہاں ڈالر3.50روپے سے گھٹ کر 212روپے کی سطح پر آگیا۔
کاروباری دورانئیے میں ایک موقع پر انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 212روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگیا،وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ کے دوران ڈالر کی قدر 98پیسے کی کمی سے 210روپے 50پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی، تاہم بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ رک گیا اور اسکی قدر میں اضافے کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جہاں ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 212روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود آنے والے دنوں میں مشکل حالات اور مالیاتی بحران برقرار رہنے کے خدشات پائے جارہے جو ذرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اعتماد کے فقدان کا سبب ہیں،ڈالر کی طلب میں اضافہ اور مطلوبہ مقدار میں ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔