- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
- قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
- نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
- نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
- عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ
- سپریم کورٹ کے جج ڈینگی وائرس میں مبتلا
- دیر میں موسلادھار بارش، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند
ٹوئٹر کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین طویل ٹوئٹس لکھ سکیں گے

فی الحال صارفین 280 حروف سے زیادہ کی پوسٹ نہیں ڈال سکتے ہیں
کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم، ٹوئٹر ایک نئے فیچر پر کر رہا ہے جس کے بعد صارفین سوشل میڈیا ویب سائٹ پر طویل تحریری پوسٹس ڈال سکیں گے۔ ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر کا بہت عرصے انتظار تھا کیوں کہ فی الحال صارفین 280 سے زائد حروف کی پوسٹ لکھنا ممکن نہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ممکنہ طور پر جلد متعارف کرایا جانے والے ٹوئٹر نوٹس نامی نئے فیچرکی مدد سے صارفین فارمیٹنگ اور میڈیا اپ لوڈنگ آپشنز کے ساتھ آرٹیکلز لکھ سکیں گے جن کو ٹوئٹ کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔
فی الحال صارفین اپنی بات پہنچانے کے لیے متعدد پوسٹس کے سلسلے کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ 280 حروف میں طویل بات نہیں کہی جاسکتی۔
کچھ صارفین طویل تحریرں دوسری ایپلی کیشنز پر لکھ کر ان کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہیں یا بعض اوقات ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی تصاویربھی شیئر کرا دی جاتی ہیں۔
ٹوئٹر نوٹس کے ذریعے براہ راست طویل طرز کے آرٹیکل لکھنے سے کچھ صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ممکنہ طور پر بدل جائے گا۔
اس فیچر کو متعارف کرائے جانے سے قبل آزمائش کے لیے فی الحال چند صارفین تک جاری کیا ہے یعنی یہ بی ٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔
ایپ محقق جین مین چُون وونگ کی جانب سے کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں جن کے مطابق فیچر میں فارمیٹنگ ٹولز موجود ہیں جس کے تحت الفاظ کو واضح، خمیدہ یا اسٹرائیک تھرو کیا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔