سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 انقرہ: سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی محل میں ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسی کے امور اور دنیا بھر سمیت خطہ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی، معاشی اور سیاحت سیمت دیگر شعبہ جات کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل ترک صدر اپریل میں سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کرچکے ہیں جہاں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والے ملاقات میں رہنماؤں نے مستقبل میں کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ تعلقات مظبوط کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب سے واپسی پر اس بات کا اعادہ کیا تھا کے دونوں ممالک خطے کی بہتری کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔