بلوچستان میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
 پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

 کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری شیڈول کے تحت پولنگ 28 اگست کو ہوگی۔

بلوچستان میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کوئٹہ اور لسبیلہ کے اضلاع میں ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 18 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی انتخابی نشان 5 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔