- یہ امپائر کو ملا بھی لیں تو نہیں جیت سکتے، عمران خان
- خوشخبری؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- سینیٹ انتخاب؛ سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب
- عامر لیاقت کی ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے کی دانیہ شاہ کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا
- عید کی چھٹیاں؛ ریلوے کرایوں میں30 فیصد رعایت کا اعلان
- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
کراچی کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

—فوٹو
محکمہ موسمیات کی چند روز قبل کی گئی پیشگوئی کے برعکس آج (بروز بدھ) کو کراچی کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک بچے اور کمسن لڑکے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آج کے لیے گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کرنے کے بعد محکمہ موسمیات نے اس پیش گوئی کو مسترد کر دیا تھا۔ پیشن گوئی کے برعکس شہر کے افق پر سیاہ بادل ابھرے، کئی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں: کراچی، محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی
صفورا، بہادر آباد، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور نرسری سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ایسٹ اینڈ ویسٹ، سولجر بازار، رنچھوڑ لائن سے بھی تیز ہوائیں چلنے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، گلشن جمال، گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں سے ہلکی سے درمیانی بارش اور بوندا باندی کی اطلاع ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہونے سے شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کی رفتار 81 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے پری مون سون سسٹم برقرار تھا، کراچی کے گرم اور مرطوب موسم نے مغربی سسٹم کو تقویت دی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے بعد بارش کا سسٹم لسبیلہ سے کراچی میں داخل ہوا۔ میٹروپولیٹن کے علاقوں گلشن اقبال، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، بفرزون اور جیل چورنگی میں بھی موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں۔
پہلے اسپیل کی پہلی بارش میں 4 جاں بحق
کراچی میں پہلے اسپیل کی پہلی بارش میں مختلف علاقوں میں اب تک 4 اموات کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنے سے 4 سال بچہ جبکہ ملیر ملت ٹاون،لال بلڈنگ کے قریب دیواریں گرنے سے کمسن لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں موسمیات گلشن عریشہ کےقریب دیوار گرنےسے 45 سالہ شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
سب سے زیادہ بار جناح ٹرمینل میں ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک سب سے کم بارش سرجانی ٹاؤن میں 1.7ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل میں22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ میں 5.8ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 2.7ملی میٹر ،مسرور بیس میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 6 ملی میٹر، گلشن معمار میں 4.4 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ میں 15 ملی میٹر، فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
حفاظتی اقدامات
علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے شہر کے مکینوں کو ’محتاط‘ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ برقی آلات استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔ کمپنی نے عوام پر زور دیا کہ وہ ٹوٹی ہوئی تاروں، ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
مزیدپڑھیں: کے الیکٹرک کے خلاف کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
اس نے یہ بھی کہا کہ پانی بھر جانے کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں کی بجلی عارضی طور پر منقطع ہو سکتی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ عملہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ عملہ ہائی الرٹ پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی کال سینٹر 118 یا اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔