سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں مرحومہ زرین آرا کی تدفین نواب شاہ میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین میں شرکت کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری،وزیر خارجہ بلاول بھٹو، محترمہ فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،آصفہ بھٹو اور بختاور خصوصی  طور پر نواب شاہ پہنچیں گے۔

مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں آصف علی زرداری کے والد مرحوم حاکم علی زرداری کے پہلو میں دفن کیا جائیگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق صدر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئےمرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔