- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
- قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
- نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
- نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
- عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ
- سپریم کورٹ کے جج ڈینگی وائرس میں مبتلا
- دیر میں موسلادھار بارش، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند
پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان رننگ ٹیسٹ میں زندگی کی بازی ہار گیا

فوٹو فائل
کراچی: پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر میں رننگ ٹیسٹ دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس میں بھرتی کےلیے رننگ ٹیسٹ کے دوران نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کراچی کے سعید آباد شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر میں پیش آیا۔
پولیس ٹریننگ سینٹر میں نوجوان رننگ ٹیسٹ کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا تھا جسے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طبی امداد کیلئے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے نوجوان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 19 سالہ اریب عامر کے نام سے ہوئی جبکہ متوفی اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔