راولپنڈی میں 5 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 جون 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

راولپنڈی آراے بازار پولیس نے 5 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

آراے بازار پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم نعمان عرف نومی کو گرفتارکیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی نا قابل برداشت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔