- یہ امپائر کو ملا بھی لیں تو نہیں جیت سکتے، عمران خان
- خوشخبری؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- سینیٹ انتخاب؛ سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب
- عامر لیاقت کی ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے کی دانیہ شاہ کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا
- عید کی چھٹیاں؛ ریلوے کرایوں میں30 فیصد رعایت کا اعلان
- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
ڈاکٹر طالب عزیز کو اغوا کرنے والا انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ گرفتار

—فائل فوٹو
کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی مطلوب 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کے دوران احسن آباد اور اللہ بخش گوٹھ میں چھاپہ مار کر اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان اقبال احمد ، افراسیاب ، منظور حسین اور حافظ اعظم خان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر طالب عزیز کو رواں ماہ 14 جون کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے اغوا کیا تھا اور 30 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے مغوی ڈاکٹر کو رہا کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تاوان کی مدد میں وصول کی جانی والی رقم سے 6 لاکھ 89 ہزار روپے نقد اور اسی تاوان کی رقم سے خرید گئی گاڑی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راﺅنڈ ، ایک لیپ ٹاپ ، 11 اسمارٹ فونز اور مختلف اقسام کی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم گروہ کی صورت میں کام کر رہے تھے اور اس سے پہلے بھی اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کی 20 سے زائد ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار چاروں ملزمان کو برآمد سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔