- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
’ٹاپ گن: میورک‘ باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم قرار
نیویارک: ہالی ووڈ کے سپراسٹار ٹاپ کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے عالمی باکس آفس پر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کے سیکوئل ’’ٹاپ گن میورک‘‘ نے عالمی باکس آفس پر 90 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا۔
ٹاپ گن میوریک رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی دوسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے جبکہ پہلے نمبر پر ڈاکٹر اسٹرینج برقرار ہے جو اب تک 94 کروڑ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ تاہم غیرملکی میگزین کا دعویٰ ہے کہ اگر ٹاپ گن میورک کی یہی مقبولیت برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں یہ رواں برس کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔
اگر ٹاپ گن میورک یہ ہدف حاصل کرتی ہے تو ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے بعد یہ دوسری ایسی فلم ہوگی جو کورونا وائرس کے دنوں میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کرے گی۔
جبکہ مزکورہ فلم صرف امریکا میں 47 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے مقامی باکس آفس پر پہلے ہی پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم کی نمائش چین اور روس میں نہیں ہوسکی ہے اور اس فلم کو ریلیز ہوئے ابھی صرف 25 دن ہوئے ہیں اس کے باوجود ٹام کروز کی فلم 1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے کے قریب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔