پی ٹی اے نے غیراخلاقی موادکی روک تھام کے لیے نیانظام متعارف کرادیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 23 جون 2022
نئے نظام میں سوشل میڈیامانیٹرنگ کاکوئی میکینزم نہیں ہے، پی ٹی اے حکام۔ فوٹو: فائل

نئے نظام میں سوشل میڈیامانیٹرنگ کاکوئی میکینزم نہیں ہے، پی ٹی اے حکام۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے غیراخلاقی مواد کی روک تھام کیلیے نیانظام متعارف کرادیاہے۔

پی ٹی اے حکام کاکہناہے کہ نئے نظام کے مطابق غیراخلاقی ویب سائٹس ڈی این ایس نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی سطح پرخودکارطریقے سے بلاک ہوسکیں گی۔

اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کوبھجوائی جاتی تھی اس نئے نظام میں سوشل میڈیامانیٹرنگ کاکوئی میکینزم نہیں ہے،یہ نیانظام صرف غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلیے بنایاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔