- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 7 زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جب کہ 7 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احسن آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، اس دوران جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا جس کی شناخت 30 سالہ اعجاز کے نام سے کی گئی۔ جس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ دوسرا ڈکیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری جانب ڈیفنس اور عزیز بھٹی تھانوں کی حدود میں مبینہ مقابلوں کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹرسائیکلیں ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے فیز سیون ایکسٹینشن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے پولیس کی نگرانی میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت 18 سالہ طلحہٰ ولد راشد علی ، 24 سالہ شہریار ولد نعیم ، 25 سالہ صلاح الدین ولد حاجی محمد اور 25 سالہ شعیب عرف شیبی کے ناموں سے کی گئی ۔ ملزمان سے 2 ریوالور ، 2 پستول ، 2 چھینی گئی موٹرسائیکلیں ، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔ گرفتار ڈاکو موٹرسائیکل چھیننے، چوری ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔
علاوہ ازیں عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا بخش پاڑہ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ملزمان کی شناخت 27 سالہ عبدالمجید ولد علی محمد اور 21 سالہ ونود ولد کمو کے نام سے کی گئی ۔ ملزمان سے 2 نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ، چوری ، ڈکیتی سمیت جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
دریں اثنا گزری کے علاقے خیابان عباسی ڈیفنس فیز 7 میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈکیت دلاور حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔گرفتار ڈکیت اس سے قبل بھی تھانہ ڈاکس میں غیر قانونی اسلحہ ، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور حال ہی میں 5 سال جیل کاٹ کر آیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔