- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےآلہ تیار
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
- قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
- نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
- نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
- عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ
- سپریم کورٹ کے جج ڈینگی وائرس میں مبتلا
- دیر میں موسلادھار بارش، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند
- جب آڈیو لیک آئی تو عمران خان کو بتانا یاد آگیا، وفاقی وزیر اطلاعات
یوٹیلٹی اسٹورز پر مسلسل دوسرے روز قیمتوں میں اضافہ، دالیں مزید مہنگی

یوٹیلٹی اسٹورز پر مسلسل دوسرے روز اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا (فوٹو فائل)
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیا مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سفید چنے کی قیمت 87روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55روپے کے بعد 215روپے سے بڑھ کر 270روپے فی کلوہوگئی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہی بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔