ژوب، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ فائل : فوٹو

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ فائل : فوٹو

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گوادر اور پسنی میں 35، جیونی میں 34، اوڑمارہ میں 32، خضدار میں 34، لسبیلہ میں 39، قلات میں 29، زیارت میں 17، نوکنڈی میں 39، دالبندین میں 38، تربت میں 43 اور سبی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔