کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی. فوٹو:فائل

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی. فوٹو:فائل

کراچی: ملک بھر میں کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد ہوگئی ہے۔

ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اور مردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں؛ ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا؛ گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد اور فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔