جعلی خبریں پھیلانے کا الزام، کویت میں 73 میڈیا ہاؤسز کیخلاف قانونی کارروائی

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
کویت میں سیاسی بحران جاری ہے:فوٹو:فائل

کویت میں سیاسی بحران جاری ہے:فوٹو:فائل

کویت سٹی: کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیےگئے۔

کویت کی وزارت اطلاعات  کے مطابق ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے جبکہ 73 میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

کویت میں سیاسی بحران جاری ہے اورپارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ چند مہینوں میں نئے انتخابات کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔