سنجے دت کی نئی فلم ’شمشیرا‘ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے معطل کردیا گیا تھا(اسکرین شاٹ)

فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے معطل کردیا گیا تھا(اسکرین شاٹ)

ممبئی: سنجے دت  نے  آنے والی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار’’دروگا شدھ سنگھ‘‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کے بعد سے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  بنا ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں ’یش راج فلمز‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا تاہم  فلم میں سنجے دت کونسا کردار ادا کر رہے ہیں اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

سنجے دت  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ’ دروگا شدھ سنگھ‘ نامی ایک پولیس افسر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں  جس کو آپ کل ٹریلر ریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔


View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)


کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور ان کا یہ کردار بالی ووڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگاجبکہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے ۔

یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پراجیکٹ معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد اب 22 جولائی کو ’شمشیرا‘سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔