ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 23 جون 2022
دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔

روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی۔

چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں۔ پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔